Home FAQ RSS Links Site Map Contact
..:: Hot News: علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب ; زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف ; نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری ; زرداری پر اعتبار نہیں، گیلانی ملک بچائیں: شہبازشریف ; سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ  
News in Pictures

ممبئی کے سب سے مصروف ریلوے سٹیشن پرخون کی ہولی ہوئی تھی


Advertisement

 
فلمی دنیا 

گجنی کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑنے کے قریب


Tuesday, 01.13.2009, 02:48pm (GMT)

گجنی کی ریکارڈ ساز کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ بالی وڈ میں عامر خان کا ثانی نہیں
نئے سال کے پہلے ہفتے میں بھلے ہی اب تک کوئی بڑے بینر کی فلم ریلیز نہ ہوئی ہو پر بالی وڈ اسٹار عامر خان کی گذشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی ہٹ فلم گجنی باکس آفس پر کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ نے کی راہ پر گامزن ہے۔

بھارتی فلموں کی تاریخ میں گجنی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیز کے دو ہفتوں میں عالمی سطح پر 200 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم میں ویلن کا نام گجنی ہے اور اُسی بُرے کردار پر فلم کا ٹائیٹل گجنی رکھا گیا جو کہ اب ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے۔

ملک گیر سطح پر فلم گجنی کی ڈسٹریبیوٹر کمپنی 'انڈین فلم کمپنی' کی نائب صدر پریتی سہانی کے مطابق فلم گجنی نے بھارتی فلم مارکیٹ میں اب تک 162 کروڑ روپے اور بین ا لاقوامی مارکیٹ میں 39 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی ریکارڈ توڑ کامیابی نےثابت کر دیا ہے کہ بالی وڈ میں عامر خان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

جنوبی بھارت کی تامل زبان کی فلم گجنی کے ہندی ری میک کو 1200 پرنٹس کے ساتھ پورے بھارت میں ریلیز کیا گیا تھا۔ عموما عامر کی فلموں سے سنیمابینوں کی کافی امیدیں وابسہہ رہتی ہیں پر شاید یہ خود عامر یا فلم کے ہدایت کار اے آر موروگادوس نے بھی تصور نہیں کیا ہوگا کہ بزنس کے اعتبار سے فلم گجنی شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کو پیچھے چھوڑ کر بالی وڈ میں ایک نئی تاریخ مرتب کرنے کے اتنے قریب ہوگی۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ آنے والے چند ہفتوں میں ہی فلم گجنی آدتیہ چوپڑا کی فلم 
گجنی نے عامر خان نے خاص پر باڈی بلڈنگ کی تھی
 
'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے 165 کروڑ روپے کے تاریخی ریکارڈ کو توڑ دے گی۔

گذشتہ سال کاروبار کے لحاظ سے بالی وڈ کے لیے مندہ رہا پر گجنی کی باکس آفس پر زبردست کامیابی نے فلم سازوں کو ایک نیا جوش اورحوصلہ دیا ہے۔ فلم گجنی کی کامیابی نے سال میں صرف ایک فلم سائن کرنے والے عامر کو نمبر ون اسٹار کی دوڑ میں سب سے آگے کر دیا ہے۔ اِس سے قبل ریلیز ہوئی عامر کی فلم 'تارے زمیں پر 'کو بھی فلم ناقدین اور سنیمابین دونوں کی ہی بھرپورستائش ملی تھی۔ یہی نہیں فلم 'تارے زمیں پر' کو اِس سال بھارت کی جانب سے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ساز وکرم بھٹ کی فلم غلام کے بعد گجنی عامر کے کیریئر کی دوسری ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔


    Print        Tell friend        Top


Related Articles:
گولڈن گلوبز فلم ایوا رڈز: سلم ڈاگ ملینیئر میدان مار گئی +
فلم ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ کو فلم کی دنیا میں اپنی 40 سالہ خدمات پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا+
امریکی صدر بش پربھارتی فلم انڈسٹری کیجانب سے فلم بنائی گئی+
پاکستانی فنکاروں کا گروپ پیر کو بھارت  روانہ ہوگا +
روسی طالبہ حسینہ عالم بن گئیں +


Other Articles:
گولڈن گلوبز فلم ایوا رڈز: سلم ڈاگ ملینیئر میدان مار گئی  (01.13.2009) .
فلم ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ کو فلم کی دنیا میں اپنی 40 سالہ خدمات پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا (01.13.2009) .
امریکی صدر بش پربھارتی فلم انڈسٹری کیجانب سے فلم بنائی گئی (01.12.2009) .
پاکستانی فنکاروں کا گروپ پیر کو بھارت  روانہ ہوگا (12.22.2008) .
روسی طالبہ حسینہ عالم بن گئیں (12.15.2008) .



 
All News
تازہ ترین
اہم خبریں
امریکہ کی خبریں
کمیونٹی کی خبریں
بین الاقوامی خبریں
ادارتی کالم
اسلامی کالم
ادبی دنیا
خواتین کارنر
بچوں کی دنیا
کھیل
فلمی دنیا
Hot English News
English News

Newsletter
Your Name:
Your Email:
Submit

 Nida-i-waqt Group News Paper Contact:-  nidaiwaqt@nidaiwaqt.com

All Copy Right Reserved Re-production is strictly Prohibited