Home FAQ RSS Links Site Map Contact
..:: Hot News: علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب ; زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف ; نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری ; زرداری پر اعتبار نہیں، گیلانی ملک بچائیں: شہبازشریف ; سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ  
Advertisement

Hot News
علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب
زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف
نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری
زرداری پر اعتبار نہیں، گیلانی ملک بچائیں: شہبازشریف
سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ

 
تازہ ترین 

زرداری پر اعتبار نہیں، گیلانی ملک بچائیں: شہبازشریف


Thursday, 03.05.2009, 05:50pm (GMT)

لاہور (ندائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری کے ساتھ مفاہمت کی بات کرنے والے سب قابل احترام ہیں مگر یہ ضمانت کون دے گا کہ آصف علی زرداری آئندہ وعدہ خلافی نہیں کریں گے۔ 16کروڑ عوام کو اب آصف علی زرداری پر اعتبار نہیں وہ اس کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ صدر زرداری اپنا وطیرہ بدلیں 17ویں ترمیم ختم، 2نومبر والی عدلیہ اور 25فروری کی پنجاب حکومت بحال کر دی جائے تو شائد یہ قوم ان کی وعدہ خلافیوں کو معاف کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اور قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) ایم اے شاہد صدیقی، لاہور بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن، سیکرٹری احمد یار چاولی اور خرم رفیق شاد نے بھی خطاب کیا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسفند یار ولی خان، مولانا فضل الرحمن، نواب اسلم رئیسانی اور وہ تمام افراد ان کے لئے قابل احترام ہیں جو آصف علی زرداری سے مل کر عدلیہ بحالی کے معاملے کو مفاہمت آگے بڑھانا چاہتے ہیں مگر میں ان پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اب قوم آصف علی زرداری کے چکر میں نہیں آئے گی۔ اسے اب زرداری پر اعتبار نہیں۔ اس امر کی کون گارنٹی دے گا کہ وہ دوبارہ وعدہ خلافی نہیں کریں گے اور کوئی چکر نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ جمہوری نظام کو بچانا ہے تو پھر میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے کہوں گا کہ وہ آگے بڑھیں اور ملک کو بچانے کے لئے کردار ادا کریں عوام کو اب زرداری کے وعدوں پر اعتماد نہیں کیونکہ اس نے ان وعدوں اور تحریری معاہدوں کو صرف صدارت کے منصب کے حصول کے لئے استعمال کیا۔ اگر صدر آصف علی زردری کا وطیرہ یہی رہا تو قوم انہیں تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ اگر صدر آصف علی زرداری نے وہی چکر والی پالیسیاں جاری رکھیں تو لانگ مارچ ان کو بہا لے جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہمیں کوئی لالچ اور ذاتی مفاد ہوتا تو زرداری نے کئی آفرز کی تھیں جنہیں ہم قبول کر لیتے اور اپنی ممبری اور حکومت بچا لیتے۔ مگر اس کا نقصان پاکستان کو ہوتا، یہاں عدل وانصاف کا خون ہوتا ملک میں ظلم و زیادتی کا بازار گرم ہوتا جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔ یہ گردن کٹ تو سکتی ہے مگر ظالم کے آگے جھک نہیں سکتی۔ انہوں نے صدر زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اغیار کے آگے کوئی سودے بازی نہیںکرنی۔ وہ پاکستان کے مفاد پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اس لئے اب قوم کالے کوٹ والوں کے شانہ بشانہ لانگ مارچ اور لانگ واک کی تیاری کرے ۔ 15مارچ کو ہم سب لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور دیکھوں گا کون مائی کا لعل جسٹس افتخار محمد چودھری اور ان کے ساتھیوں کو سپریم کورٹ میں بیٹھنے سے روکتا ہے۔ عوام رکاوٹیں ڈالنے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے۔ ہم روکھی سوکھی کھائیں گے، قربانیاں دیں گے، مگر عدل وانصاف کو بحال کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آزاد عدلیہ بحال نہ ہوئی تو پھر مہران کی وادیاں آنسو بہائیں گی۔ سرحد کے برف پوش پہاڑ ظلم کی تپش سے پگھل جائیں گے۔ پنجاب کے دریا اس غم میں سوکھ جائیں گے اور بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑ خون کے آنسو روئیں گے۔ اس لئے اب 15مارچ کو دمادم مست قلندر ہوگا اور لانگ مارچ ہوگا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اغیار کے آگے کوئی سودے بازی نہیں کی پاکستان کے مفاد پر کسی قسم کی آنچ نہ آنے دی جبکہ زرداری کو ہمیشہ غیر ملکی قوتوں کے سامنے سرجھکائے دیکھا ہے۔ انہوں نے برملا وکلا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لانگ مارچ کی تیاریاں کر لیں۔ کالے کوٹ والوں کے ساتھ ان کے لیڈر ہوں گے جبکہ میں اور نواز شریف 16 کروڑ عوام کے ساتھ گلیوں محلوں سے گزرتے ہوئے 15 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے کوئی مائی کا لعل ہمیں وہاں جانے سے روک نہیں سکے گا۔ کراچی سے خبر تک لانگ مارچ اور لانگ واک ہو گی۔ ہم روکھی سوکھی کھا کر وہاں تک جائیں گے، اقبال اور قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے وزارت اعلیٰ کیا جان بھی قربان کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معطل ججوں نے آئین، قانون اور حق کا ساتھ دیا، اللہ نے آپ کی جھولی میں عزت ڈالی، کرسی کی خاطر ایمان، ضمیر اور انصاف کو نہیں بیچا، انہوں نے جسٹس (ر) ایم شاہد صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نظریں آپ اور آپ کے ساتھیوں پر ہے جنہوں نے تحریک کو جلا بخشی، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ایم شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی پرویز مشرف کے غلط اور غیر آئینی اقدامات کی حفاظت کر رہی ہے آج بھی مشرف کی پالیسیوں پر عمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو مفلوج کرکے پاکستان کے ایک ستون کو گرایا گیا۔ جمہوریت کے قاتلوں نے ایسا کیا، موجودہ عدلیہ آزاد نہیں یہ آئین کو پامال کرنے والی عدلیہ ہے، حلف لینے کے بعد منحرف ہو گئی جبکہ آئینی انحراف اور مشرف کے اقدامات کے خلاف ابھی تک پارلیمینٹ میں کچھ پیش نہیں کیا گیا، اب ملک میں انقلاب آئے گا، مسلم لیگ (ن) پورے ملک میںکامیاب ہو گی۔ پاکستان کے کونے کونے سے وکلا اسلام آباد کا گھیراﺅ کریں گے، دھرنا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے آئین کو بحال کرانے کے لئے قربانیاں دیں۔ وزارت اعلیٰ اور وزارتیں چھوڑیں۔ لاہور بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن نے کہا کہ پی سی او جج کیسا ہوتا ہے پہلے وکلا جانتے تھے اب عوام اور پاکستان کے بچے بچے نے جان لیا ہم پی سی او ججوں، عدالتوں اور گورنر راج کو نہیں مانتے اب صرف لانگ مارچ اور دھرنا ہو گا۔ جب تک پنجاب حکومت اور جج بحال نہیں ہوں گے، اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔ جینا ہو گا یا مرنا ہو گا، صرف اور صرف دھرنا ہو گا۔
علاوہ ازیں پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں لانگ مارچ ہوگا اور صدر زرداری کا کوئیک مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ جہلم تک پہنچے تو جج بحال ہو جائیں گے۔ پی سی اوز جج کسی کو انصاف فراہم نہیں کرسکتے۔ انصاف کے لئے ہم نے وزارتوں کی قربانی دی اس کے لئے جان بھی دینی پڑی تو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج تاریخی ریلی نکلے گی اور اس ریلی سے جعلی ججز کی ٹانگیں کانپ اٹھیں گی۔

شہباز شریف


    Print        Tell friend        Top


Related Articles:
علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب+
زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف +
پشاور پشتو شاعر رحمان بابا کے مزار پر دھماکے +
نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری +
سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ +
باراک اوباما نےامریکہ کے چوالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے+
میں باراک حسین اوباما ۔۔۔۔ --+
پاکستان سے مخلص کردار ثابت کرنے کا مطالبہ کرنے والے اپنے وعدے پورے کریں: جنرل طارق مجید+
اوباما کی حلف برداری کی تقریب: واشنگٹن میں لاکھوں افراد اکٹھے ہو رہے ہیں+
پاکستان کو سب ملکوں کے مفاد کیلئے اپنے اندرونی مسائل پر قابو پانا ہوگا: امریکی جرنیل ڈیوڈ پیٹریاس+
پاک فوج تمام چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: جنرل کیانی+
صدر اور وزیراعظم کے اختیارات میں توازن ہونا چاہئے: وزیراعظم گیلانی +
پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث نہیں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ+
 بھارت نے ممبئی حملوں کی صرف معلومات دیں، کوئی ثبوت نہیں دیا، گیلانی+
اے کیو خان نیٹ ورک کے 13 افراد، 3 کمپنیوں پر امریکی پابندیاں+
 پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد جمع کرادی+
بش نے میرے کہنے پر رائس کو ووٹنگ سے روکا، اسرائیلی وزیراعظم +
ممبئی حملوں کی واحد عینی شاہد انیتا لاپتہ، پولیس نے تلاش شروع کر دی+
اسامہ سے کبھی رابطہ نہیں رہا،مغرب منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے، ڈاکٹر قدیر+
بش جمعرات کو قوم سے الوداعی خطاب کریں گے+
دشمن آج بھی امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اوباما کیلئے اب حملوں کو روکنا ہی سب سے بڑا چیلنج ہوگا: بش<+
پاکستان کی غیر فوجی امداد میں تین گنا اضافے پر زور دوں گا:سینیٹرجان کیری+
مشرف کی وردی پیپلز پارٹی نے نہیں جوزف بائیڈن نے اتروائی :گیلانی+
پاک فوج چوکس، فضائیہ کے تمام اڈے الرٹ، آبدوزیں جدید ہتھیاروں سے لیس کر دی گئیں+
پاکستان قومی اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ قرار داد منظور +
پاکستان نے تحقیقات میں مدد نہ کی تو اسے دنیا میں تنہا کردینگے: بھارت کی ایک اور دھمکی +
منموہن سنگھ کی طرف سے زرداری کیلئے نئے سال کا کارڈ+
فلسطین اور کشمیر میں نہتے افراد پر ظلم پر دنیا خاموش کیوں ہے؟ ممبئی حملوں پر شور مچانے والے غیر جانبدار بنیں: گیلانی+
بھارت ہم پر حاوی ہونا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے: صدر زرداری+
بغداد کا الوداعی دورہ: بش کو جوتوں کی سلامی +
پاکستان ترنوالہ نہیں، ملکی سلامتی کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں: اعتزاز+
بھارت کے 12 ہوائی اڈوں پر بمبار اور ٹرانسپورٹ طیاروں کی آمدورفت+
پاکستان کی سر زمین جب تک ہمارے خلاف استعمال ہوتی رہے گی تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے: من موہن سنگھ+
 بش پر جوتے پھینکنے والے صحافی کو وزیراعظم کے سکیورٹی گارڈز نے گرفتار کرلیا +
پاک فوج مزید الرٹ‘ صدر زرداری کو جنرل کیانی کی بریفنگ+


Other Articles:
سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ (03.05.2009) .
باراک اوباما نےامریکہ کے چوالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے (01.20.2009) .
میں باراک حسین اوباما ۔۔۔۔ -- (01.20.2009) .
پاکستان سے مخلص کردار ثابت کرنے کا مطالبہ کرنے والے اپنے وعدے پورے کریں: جنرل طارق مجید (01.20.2009) .
اوباما کی حلف برداری کی تقریب: واشنگٹن میں لاکھوں افراد اکٹھے ہو رہے ہیں (01.20.2009) .



 
All News
تازہ ترین
اہم خبریں
امریکہ کی خبریں
کمیونٹی کی خبریں
بین الاقوامی خبریں
ادارتی کالم
اسلامی کالم
ادبی دنیا
خواتین کارنر
بچوں کی دنیا
کھیل
فلمی دنیا
Hot English News
English News

Newsletter
Your Name:
Your Email:
Submit

 Nida-i-waqt Group News Paper Contact:-  nidaiwaqt@nidaiwaqt.com

All Copy Right Reserved Re-production is strictly Prohibited