Home FAQ RSS Links Site Map Contact
..:: Hot News: علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب ; زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف ; نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری ; زرداری پر اعتبار نہیں، گیلانی ملک بچائیں: شہبازشریف ; سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ  
Advertisement

Hot News
علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب
زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف
نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری
زرداری پر اعتبار نہیں، گیلانی ملک بچائیں: شہبازشریف
سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ

 
تازہ ترین 

علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب


Friday, 03.06.2009, 06:37pm

زرداری قرآن شریف پر وعدہ کرکے مکر گئے
بھٹو کو پھانسی دلانے والے آج زرداری کے ساتھ ہیں
لاہور (ندائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ اب لمبا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستان کے صدر کا حال دیکھیں وعدے پورا نے کرتے۔ لاہور میں گورنر راج اور نااہلی کیخلاف مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی ریلی اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قرآن شریف پر وعدے کرنے والے اپنے وعدوں سے مکر گئے۔ آج کا جلسہ اسلام آباد پہنچ کر فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ میں نے زرداری صاحب سے قوم کی خوشحالی مانگی تھی۔ پاکستانی روز جیتے ہیں اور روز مرتے ہیں۔ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کا دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہا لیکن جتنا شہبازشریف نے عوام کیلئے کام کیا، دن رات ایک کردیا، میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بھی نہ کرسکا۔ کیا صدر زرداری کو یہ پسند نہیں آیا۔ جعلی ججوں کیخلاف آج کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہے۔ میں نے زرداری سے کوئی عہدہ نہیں مانگا، وزارتیں اور مشاورتیں نہیں مانگیں۔ زرداری صاحب کے مجبور کرنے پر کابینہ کا حصہ بنے۔ ملک میں مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ پاکستان کے عوام روز جیتے اور روز مرتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ احمد رضا قصوری کون ہے؟ یہ وہی شخص ہے جس کی ایف آئی آر پر ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی ہوئی۔


زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف


Friday, 03.06.2009, 06:35pm

رحمان ملک جھوٹوں کے آئی جی ہیں، قوم وٹو کا چٹو بنادے گی: احتجاجی ریلی سے خطاب

لاہور (ندائے وقت ) احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم زرداری کے گناہوں کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے، ہم نے ملک کے چوروں کو نانی یاد دلا دی۔ رحمن ملک جھوٹوں کے آئی جی، وٹو قوم تمہارا چٹو بنا دے گی، زرداری صاحب قوم سے مذاق چھوڑ دیں۔ زرداری صاحب آج آئیں اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ لیں، زرداری نے گورنر ہاﺅس میں مویشیوں کی منڈی لگا رکھی ہے۔


نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری


Thursday, 03.05.2009, 06:00pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ آج بھی تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایوان صدر میں اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مفاہمت کی کوششوں اور صوبہ سرحد کے متعلق معاملات پر بات چیت کے لئے ان سے ملاقات کی۔ صدر نے دونوں رہنماﺅں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ صدر نے دونوں اتحادیوں کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ محاذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہتے۔ مسائل کے حل کے لئے شریف برادران سے بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم احتجاجی سیاست کا راستہ اختیار کرنے سے معاملات بہتر نہیں ہوسکتے۔


زرداری پر اعتبار نہیں، گیلانی ملک بچائیں: شہبازشریف


Thursday, 03.05.2009, 05:50pm

لاہور (ندائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری کے ساتھ مفاہمت کی بات کرنے والے سب قابل احترام ہیں مگر یہ ضمانت کون دے گا کہ آصف علی زرداری آئندہ وعدہ خلافی نہیں کریں گے۔ 16کروڑ عوام کو اب آصف علی زرداری پر اعتبار نہیں وہ اس کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ صدر زرداری اپنا وطیرہ بدلیں 17ویں ترمیم ختم، 2نومبر والی عدلیہ اور 25فروری کی پنجاب حکومت بحال کر دی جائے تو شائد یہ قوم ان کی وعدہ خلافیوں کو معاف کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اور قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنیوالے 3 ارکان گرفتار کرنیکا دعویٰ


Thursday, 03.05.2009, 05:48pm

لاہور (ندائے وقت )سےکورٹی ذرائع نے دعویٰ کےا ہے کہ لاہور مےں لبرٹی چوک کے قرےب سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گروہ کے3 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سےکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کئی روز سے لاہور میں رہائش پذیر تھے اور انہیں دوسرے شہروں سے بھی تعاون حاصل تھا ۔ تحقیقات کرنے والے اداروں نے کئی شہروں سے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور سرچ آپریشن کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مخصوص مقامات پر چھاپے مارے ۔ ذرائع کے مطابق


باراک اوباما نےامریکہ کے چوالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے


Tuesday, 01.20.2009, 06:41pm

  عراق کو عوام کے حوالے کرنا شروع کریں گے اور افغانستان میں امن قائم رکھیں گے
بش نے  تحریر ی نوٹ  اوول آفس میں اپنی دراز کے  اوپر والے خانے میں چھوڑا ہے
امریکہ شدید اقتصادی بحران کی زد میں ہے,الوداع بش: ٹیکساس روانگی
حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کی عمارت یا کیپیٹل ہل پر منعقد ہوئی
اوباما کے حلف اٹھانے سے قبل جو بائیڈن نے نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا
مسلم دنیا کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہم ایک نئی راہ کی تلاش میں ہیں جس کی بنیاد باہمی اتحاد اور باہمی مفاد پر ہو
واشنگٹن  (خالد حمید خان) واشنگٹن ڈی سی کی کیپیٹل بلڈنگ کے آگے، لاکھوں شائقین کی موجودگی میں اور امریکہ کے کئی سابق صدور کے سامنے براک حسین اوباما نے امریکہ کے 44 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔نیشل مال میں دس لاکھ سے زیادہ افراد جمع تھے۔



  + میں باراک حسین اوباما ۔۔۔۔ --
  + پاکستان سے مخلص کردار ثابت کرنے کا مطالبہ کرنے والے اپنے وعدے پورے کریں: جنرل طارق مجید
  + اوباما کی حلف برداری کی تقریب: واشنگٹن میں لاکھوں افراد اکٹھے ہو رہے ہیں
  + پاکستان کو سب ملکوں کے مفاد کیلئے اپنے اندرونی مسائل پر قابو پانا ہوگا: امریکی جرنیل ڈیوڈ پیٹریاس
  + پاک فوج تمام چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: جنرل کیانی


 
All News
تازہ ترین
اہم خبریں
امریکہ کی خبریں
کمیونٹی کی خبریں
بین الاقوامی خبریں
ادارتی کالم
اسلامی کالم
ادبی دنیا
خواتین کارنر
بچوں کی دنیا
کھیل
فلمی دنیا
Hot English News
English News

Newsletter
Your Name:
Your Email:
Submit

 Nida-i-waqt Group News Paper Contact:-  nidaiwaqt@nidaiwaqt.com

All Copy Right Reserved Re-production is strictly Prohibited