اسلام آباد (ندائے وقت) مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ لاہور حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں منظر عام پر آ جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں لبرٹی چوک پر سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے میں غیر ملکی ہاتھ بھی ملوث ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور حملے ملک کے خلاف سازش ہیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ممبئی حملوں سے متعلق ایک سوال پر رحمن ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو بھیجے گئے تیس سوالات کے جوابات ابھی تک نہیں آئے اور اس سلسلے میں پاکستان میں گرفتار افراد کا ریمانڈ ختم ہونے میں چودہ روز باقی رہ گئے ہیں۔ ادھر سیکرٹری جنرل انٹرپول رونالڈ نوبل پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل انٹرپول مشیر داخلہ رحمن ملک اور دیگر اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔ رونالڈ نوبل کی حکام سے ملاقاتوں میں ممبئی حملوں سے متعلق تحقیقات پر بھی بات چیت کی۔
رحمان ملک