لاہور ہائیکورٹ میں گورنر راج کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور ، حکومت کو نوٹس جاری Friday, 03.06.2009, 08:27pm |
لاہور (ندائے وقت ) لاہور ہائیکورٹ نے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے صوبہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے۔ یہ حکم ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گورنر راج کے خلاف ایک ہی نوعیت کی دو درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے بعد دیا۔ |
|
سری لنکن ٹیم پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے: رحمان ملک Friday, 03.06.2009, 08:25pm |
اسلام آباد (ندائے وقت) مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ لاہور حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں منظر عام پر آ جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں لبرٹی چوک پر سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے میں غیر ملکی ہاتھ بھی ملوث ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور حملے ملک کے خلاف سازش ہیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ |
|
زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف Friday, 03.06.2009, 06:35pm |
رحمان ملک جھوٹوں کے آئی جی ہیں، قوم وٹو کا چٹو بنادے گی: احتجاجی ریلی سے خطاب
لاہور (ندائے وقت ) احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم زرداری کے گناہوں کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے، ہم نے ملک کے چوروں کو نانی یاد دلا دی۔ رحمن ملک جھوٹوں کے آئی جی، وٹو قوم تمہارا چٹو بنا دے گی، زرداری صاحب قوم سے مذاق چھوڑ دیں۔ زرداری صاحب آج آئیں اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ لیں، زرداری نے گورنر ہاﺅس میں مویشیوں کی منڈی لگا رکھی ہے۔ |
|
پشاور پشتو شاعر رحمان بابا کے مزار پر دھماکے Thursday, 03.05.2009, 06:37pm |
پشاور + مردان (مانیٹرنگ سیل ) پشاورمیں پشتو شاعر و عظیم صوفی بزرگ رحمن بابا کے مزار پر 5دھماکے ہوئے جس سے مزار کی عمارت کو خاصا نقصان پہنچا۔ دھماکو ں کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اورلوگوں نے پشتو کے عظیم صوفی شاعر کے مزار کی بے حرمتی پر شدید مذمت کی۔ یو سی ناظم کے گھر اور پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے بیس سے زائد راکٹ داغے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ ادھر مردان کے علاقہ تحت بھائی میں سی ڈیز مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں سے بیس کے قریب دوکانیں تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق |
|
نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری Thursday, 03.05.2009, 06:00pm |
اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ آج بھی تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایوان صدر میں اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مفاہمت کی کوششوں اور صوبہ سرحد کے متعلق معاملات پر بات چیت کے لئے ان سے ملاقات کی۔ صدر نے دونوں رہنماﺅں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ صدر نے دونوں اتحادیوں کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ محاذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہتے۔ مسائل کے حل کے لئے شریف برادران سے بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم احتجاجی سیاست کا راستہ اختیار کرنے سے معاملات بہتر نہیں ہوسکتے۔ |
|