|
|
|
| Sunday, 08.01.2010, 02:12am (GMT) |
|
|
علم بغاوت بلند کردیا،اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا: نواز شریف کا ریلی سے خطاب Friday, 03.06.2009, 06:37pm |
زرداری قرآن شریف پر وعدہ کرکے مکر گئے بھٹو کو پھانسی دلانے والے آج زرداری کے ساتھ ہیں لاہور (ندائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ اب لمبا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستان کے صدر کا حال دیکھیں وعدے پورا نے کرتے۔ لاہور میں گورنر راج اور نااہلی کیخلاف مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی ریلی اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قرآن شریف پر وعدے کرنے والے اپنے وعدوں سے مکر گئے۔ آج کا جلسہ اسلام آباد پہنچ کر فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ میں نے زرداری صاحب سے قوم کی خوشحالی مانگی تھی۔ پاکستانی روز جیتے ہیں اور روز مرتے ہیں۔ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کا دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہا لیکن جتنا شہبازشریف نے عوام کیلئے کام کیا، دن رات ایک کردیا، میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بھی نہ کرسکا۔ کیا صدر زرداری کو یہ پسند نہیں آیا۔ جعلی ججوں کیخلاف آج کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہے۔ میں نے زرداری سے کوئی عہدہ نہیں مانگا، وزارتیں اور مشاورتیں نہیں مانگیں۔ زرداری صاحب کے مجبور کرنے پر کابینہ کا حصہ بنے۔ ملک میں مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ پاکستان کے عوام روز جیتے اور روز مرتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ احمد رضا قصوری کون ہے؟ یہ وہی شخص ہے جس کی ایف آئی آر پر ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی ہوئی۔ |
|
زرداری نے نواز شریف کو بڑا بھائی کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: شہباز شریف Friday, 03.06.2009, 06:35pm |
رحمان ملک جھوٹوں کے آئی جی ہیں، قوم وٹو کا چٹو بنادے گی: احتجاجی ریلی سے خطاب
لاہور (ندائے وقت ) احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم زرداری کے گناہوں کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے، ہم نے ملک کے چوروں کو نانی یاد دلا دی۔ رحمن ملک جھوٹوں کے آئی جی، وٹو قوم تمہارا چٹو بنا دے گی، زرداری صاحب قوم سے مذاق چھوڑ دیں۔ زرداری صاحب آج آئیں اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ لیں، زرداری نے گورنر ہاﺅس میں مویشیوں کی منڈی لگا رکھی ہے۔ |
|
نواز شریف سے مفاہمت کیلئے تیار ہوں: زرداری |
| More ++ |
|
|
|
|
|
|
|
|
شکاگو میں استقبالیہ,پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر عمان رشید بھی استقبالیہ میں شریک Tuesday, 01.13.2009, 02:43pm |
جنرل (ر) پرویز مشرف کی نیویارک آمد پہ جوتا بردار احتجاجی مظاہرہ کا اعلان نوید مشرف کا جنرل (ر) پرویز مشرف کے اعزاز میں شکاگو میں استقبالیہ, مخالفین کا مشرف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شکاگو (خالد حمید خان)جنرل (ر) پرویز مشرف صدارتی سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی بار امریکہ شکاگو اپنے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سید نوید مشرف کے پاس پہنچے جہاں ان کے ساتھ دو دن قیام کیا۔ڈاکٹر نوید مشرف نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے اعزاز میں اتوار کو شکاگو میں استقبالیہ دیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں تاہم جس ہوٹل میں جنرل (ر) مشرف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جا رہا تھا اسی ہوٹل کے سامنے مسلم لیگ (ن) شکاگو اور کولیشن آف پاکستانی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا۔سابق صدر لیکچر سیریز کے تحت امریکہ آئے ہیں ۔اس دورے میں |
|
اسرائیلی جارحیت کیخلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ،یہودیوں کی بھی شرکت |
| More ++ |
|
|
لاس ویگس میں برقی مصنوعات کا عالمی میلہ Tuesday, 01.13.2009, 03:26pm |
اس سال امریکی شہر لاس ویگس میں عام صارفین کے استعمال میں آنے والے نئی برقی مصنوعات کا بین الاقوامی میلہ منعقد ہوا جس میں دنیا بھرسے برقی آلات تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیں۔ اگرچہ دنیا کے اکثر ممالک کسادبازاری کی لپیٹ میں ہیں اور امریکی معیشت اپنی کئی عشروں کی تاریخ کے بدترین اقتصادی اور مالیاتی بحران سے گذر رہی ہے لیکن لاس ویگس میں 2009ءکی برقی مصنوعات کے بین الاقوامی میلے میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کو توقع ہے کہ وہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ |
|
کچھ فلمیں قابلِ قبول ہوسکتی ہیں:سعودی مذہبی پولیس کے سربراہ کابیان |
| More ++ |
|
|
|
|
|
انسان کی حقیقت....عا ئشہ کلیم Sunday, 12.14.2008, 12:50pm |
اخلاقی اور روحانی طور پر انسان پستی کا شکار ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی آزمائش خوش حالی اور غریبی دونوں صورتوں میں کرتا ہے زندگی کی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہیں، وہ چھین بھی سکتا ہے ہر انسان اپنی جسامت یعنی ہاتھ، پاﺅں، آنکھ، ناک اور کان وغیرہ کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مطابقت رکھتا ہے لیکن اس کے برعکس ہر شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت ہر انسان اپنے اندر سمجھ بوجھ فہم و فراست اور عقل و شعور کی ایک پوری دنیا اپنے اندر لیے پھرتا ہے۔ |
|
قرب الٰہی کا زینہ....امیر محمد اکرم اعوان |
| More ++ |
|
|
لال قلعے کے اردو مشاعرے: روایت و حکایت Tuesday, 01.20.2009, 05:42pm |
اردو مشاعرے ہماری ادبی و تہذیبی روایت کے امین اور ہماری لسانی بیداری کے عکاس ہیں۔ مشاعروں کی ایک الگ تہذیب ہے، ایک الگ رنگ ڈھنگ ہے۔یہ تہذیب ہمیں اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ اگر ہمیں اپنی زبان اور شعری سرمائے کا تحفظ عزیز ہے تو ہمیں معیاری مشاعروں کے انعقاد اور ان میں شرکت سے گریز نہیں کرنی چاہئے۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت اور تلخ حقیقت ہے کہ اب عوامی مشاعروں کا معیار انتہائی پست ہو تا جا رہا ہے اور ایسے ایسے لوگ بھی شاعر کی حیثیت سے ان میں شرکت کرنے لگے ہیں جو نہ تو اردو زبان سے واقف ہیں اور نہ ہی شعری روایت سے |
|
ہندوستانی اردو ادیب اور دوطرفہ خیرسگالی: گوپی چند نارنگ سے خصوصی انٹرویو |
| More ++ |
|
|
|
|
|
|
|
|
شفقت نغمی'آصف کیس رپورٹ پی سی بی کے پاس' Tuesday, 01.13.2009, 03:35pm |
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہا ہے کہ محمد آصف کیس کی رپورٹ پی سی بی کے پاس ہے اور انہیں حیرت ہے کہ پی سی بی کے موجودہ حکام اس کی موجودگی سے کیوں انکار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد آصف گزشتہ سال بھارت سے پاکستان آتے ہوئے دبئی ائرپورٹ پر ممنوعہ قوت بخش شے کی برآمدگی پر انیس روز حراست میں رکھے گئے تھے جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کردیا گیا تھا اور دبئی حکام کی اس کیس سے متعلق دستاویز میں درج ہے کہ وہ آئندہ متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکتے۔ |
|
ریحان بٹ، ایشیا کے بہترین کھلاڑی |
| More ++ |
|
|
گجنی کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑنے کے قریب Tuesday, 01.13.2009, 02:48pm |
گجنی کی ریکارڈ ساز کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ بالی وڈ میں عامر خان کا ثانی نہیں نئے سال کے پہلے ہفتے میں بھلے ہی اب تک کوئی بڑے بینر کی فلم ریلیز نہ ہوئی ہو پر بالی وڈ اسٹار عامر خان کی گذشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی ہٹ فلم گجنی باکس آفس پر کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ نے کی راہ پر گامزن ہے۔
بھارتی فلموں کی تاریخ میں گجنی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیز کے دو ہفتوں میں عالمی سطح پر 200 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم میں ویلن کا نام گجنی ہے اور اُسی بُرے کردار پر فلم کا ٹائیٹل گجنی رکھا گیا جو کہ اب ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے۔ |
|
گولڈن گلوبز فلم ایوا رڈز: سلم ڈاگ ملینیئر میدان مار گئی |
| More ++ |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|